
اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترک وزیر خارجہ خاقان فدان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاک ترک وزرائے خارجہ نے غزہ میں پیدا ہونے والے سنگین انسانی بحران، بھوک، جبری بے دخلی، اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ میں انسانی بنیادوں پر فوری امداد کی فراہمی ناگزیر ہے۔
مزید پڑھیں: غزہ انسانی بحران کی انتہا پر: 40 ہزار نوزائیدہ بچوں کی زندگیاں خطرے میں، فلسطینی اتھارٹی کا انتباہ
گفتگو کے دوران اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی ہونی چاہیے اور ایک پائیدار و جامع امن کے قیام کے لیے عالمی برادری کو مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ترک وزیر خارجہ خاقان فدان نے فلسطینی عوام کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اور ترکی فلسطینی کاز کے لیے سفارتی و انسانی محاذ پر تعاون جاری رکھیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News