
لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز 7 جولائی سے ہوگا۔
پرنسپل سیٹ پر موسم گرما کی تعطیلات کیلئے پہلے ہفتے کا ججز روسٹر جاری کر دیاگیا۔
جاری کردہ روسٹر کے مطابق پرنسپل سیٹ پر 7 جولائی سے 7 ڈویژن بنچ سول اور فوجداری اپیلوں پر سماعت کریں گے، جبکہ 21 سنگل بنچ حکم امتناعی، ضمانت، اندراج مقدمہ سمیت کیسز کی سماعت کریں گے۔
روسٹر میں بتایا گیا کہ پرنسپل سیٹ پر ججز بطور ڈویژن بنچز اور سنگل بنچ کیسوں کی سماعت کریں گے۔
ترمیمی روسٹر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم کی منظوری سے جاری کیا گیاہے۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس عبھر گل خان پر مشتمل بنچ فوجداری اپیلوں پر سماعت کرے گا، جبکہ جسٹس عابد عزیز کی سربراہی میں دو رکنی بنچ تمام سول اپیلوں پر سماعت کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا
جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ تمام نوعیت کی فوجداری اپیلوں پر سماعت کرے گا، جبکہ جسٹس فیصل زمان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ تمام سول اپیلوں پر سماعت کرے گا۔
جسٹس شاہد کریم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ تمام سول اپیلوں پر سماعت کرے گا، جبکہ جسٹس چوہدری محمد اقبال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ تمام نوعیت کی سول اپیلوں پر سماعت کرے گا۔
جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں دو رکنی بنچ تمام نوعیت کی فوجداری اپیلوں پر سماعت کرے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News