Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیلاب سے نمٹنے کیلئے قلیل و طویل المدت پالیسی وضع کرنا ہوگی، وزیراعظم

Now Reading:

سیلاب سے نمٹنے کیلئے قلیل و طویل المدت پالیسی وضع کرنا ہوگی، وزیراعظم
بھارتی اشتعال انگیزیاں نظرانداز نہیں کرسکتے، دفاعی صلاحیتوں کووسعت دینا ہوگا

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے قلیل، درمیانے اور طویل المدت پالیسی وضع کرنا ہوگی۔

وزیراعظم نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا جہاں چیئرمین این ڈی ایم اے نے ان کو بریفنگ دی۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے بعد اب پنجاب کو بھی شدید طغیانی اور سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، سول انتظامیہ، افواجِ پاکستان اور سیاسی قیادت امدادی کارروائیوں میں بھرپور طریقے سے مصروف ہیں اور ان سب کا کردار قابلِ تحسین ہے۔

شہباز شریف نے سیلاب کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مؤثر پیشگی اطلاعات کے نظام کی بدولت نقصان کو ممکنہ حد تک کم کیا جا سکا۔

Advertisement

انکا کہنا تھا کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو ماحولیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں اور آئندہ برسوں میں اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے ہمیں سنجیدہ اور منظم اقدامات کرنا ہوں گے۔

Advertisement

وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے، ہمیں قلیل، درمیانے اور طویل المدتی پالیسیوں پر کام کرنا ہوگا تاکہ سیلاب جیسی قدرتی آفات سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے، ہمارے پاس کئی چھوٹے ڈیمز تعمیر کرنے کی صلاحیت موجود ہے اور ہمیں اپنے وسائل کو بروئے کار لانا ہوگا۔

وزیراعظم نے گردوارہ کرتارپور میں پانی جمع ہونے کی صورتحال پر فوری اقدامات کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کرتارپور سکھ برادری کا مقدس مقام ہے، یہاں سے یاتریوں کے محفوظ انخلا کو یقینی بنایا جائے اور فوری طور پر پانی کی نکاسی کا بندوبست کیا جائے۔

انہوں نے زور دیا کہ ٹیم ورک کے ذریعے ہی قدرتی آفات جیسے سیلاب سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکتا ہے اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر