Advertisement
Advertisement
Advertisement

جی ایچ کیو میں پیپلز لبریشن آرمی کی 98ویں سالگرہ کی تقریب، پاک چین دوستی ناقابل شکست قرار

Now Reading:

جی ایچ کیو میں پیپلز لبریشن آرمی کی 98ویں سالگرہ کی تقریب، پاک چین دوستی ناقابل شکست قرار
جی ایچ کیو میں پیپلز لبریشن آرمی کی 98ویں سالگرہ کی تقریب، پاک چین دوستی ناقابل شکست قرار

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نےکہا کہ بدلتے علاقائی وعالمی حالات کے باوجود پاک چین دوستی ناقابل شکست رہی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں پیپلزلبریشن آرمی چین کی 98 ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔

تقریب میں میجر جنرل وانگ ژونگ، چینی سفارتخانے کے حکام کے علاوہ پاک افواج کے سینئر افسران شریک تھے۔

Advertisement

آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے چینی مہمانوں کے لیے پُرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے پیپلز لبریشن آرمی کو 98 ویں یومِ تاسیس پر مبارکباد پیش کی۔

فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر نے پی ایل اےکےدفاع، سیکیورٹی، قومی ترقی میں کردار کو سراہتے ہوئے کہاکہ پاک چین تعلقات وقت کی آزمائشوں پرپورا اترنے والے، منفرد، مضبوط ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور چین کے دو طرفہ تعلقات مثالی ہیں، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

انہوں نے کہا کہ پاکستان، چین کا تزویراتی اشتراک باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت، مشترکہ عزم کی علامت ہے، بدلتے علاقائی وعالمی حالات کے باوجود پاک چین دوستی ناقابل شکست رہی۔

فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ پاکستان آرمی اور پی ایل اے حقیقی معنوں میں بھائیوں کی طرح ہیں، پاک چین عسکری شراکت داری علاقائی استحکام کےفروغ میں کلیدی کردار ادا کرتی رہے گی۔

Advertisement

دوسری جانب چینی سفیر نے یومِ تاسیس کی تقریب کے انعقاد پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، چین پاکستان کیساتھ اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعظم
کے الیکٹرک کی نالائقی و عدم دلچسپی؛ کراچی میں فراہمی آب کے نظام کا بیڑا غرق
’’کشمیر کی آزادی ناگزیر، دنیا جانتی ہے بھارت میں مسلمانوں کیساتھ کیا ہورہا ہے‘‘
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر