Advertisement
Advertisement
Advertisement

ریلیف آپریشن؛ سیلاب متاثرہ علاقوں کے عوام کا پاک فوج کو خراج تحسین

Now Reading:

ریلیف آپریشن؛ سیلاب متاثرہ علاقوں کے عوام کا پاک فوج کو خراج تحسین
ریلیف آپریشن؛ سیلاب متاثرہ علاقوں کے عوام کا پاک فوج کو خراج تحسین

خیبر پختونخوا میں آرمی فلڈ ریلیف آپریشن پر سیلاب متاثرہ علاقوں کے عوام نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

سیلاب سے متاثرہ بونیر، باجوڑ، سوات اور مالاکنڈ ڈویژن میں پاک فوج کی خدمات پر عوام نے فوج سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پاک فوج کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے مشکل وقت میں ہماری مدد کی جب کوئی اور نہیں پہنچ سکا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے جوانوں نے دن رات کی پروا کیے بغیر یہاں آ کر لوگوں کو با حفاظت ریسکیو کیا، ہماری بروقت مدد پرہم دل سے پاک فوج کے شکر گزار ہیں۔

عوام کی جانب سے کہا گیا کہ ہم نے اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ پاک فوج دن رات عوام کی خدمت کے لیے موجود رہی، ہم نے ہیلی کاپٹروں کو یہاں آتے دیکھا، جو لوگوں کو امداد فراہم کر رہے تھے اور بچوں، خواتین اور بزرگوں کو محفوظ مقامات تک منتقل کر رہے تھے۔

انکا کہنا تھا کہ اگر ہماری فوج نہ ہوتی، تو شاید ہمیں کوئی سہارا نہ ملتا، کیونکہ ہمارے ایم این اے یا نمائندے تو یہاں آئے ہی نہیں۔

عوام نے مزید کہا کہ یہ وہی فوج ہے، جسے بعض لوگ تنقید کا نشانہ بناتے ہیں، لیکن یہی فوج ہماری مدد کے لیے مشینری سمیت پہنچی اور ہمارے ساتھ کھڑی رہی، ہم پاک فوج کے جذبے اور خدمت کو دل سے سراہتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
قیمت میں بڑی کمی کے بعد آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر