Advertisement
Advertisement
Advertisement

صدر مملکت اور وزیراعظم کا میجر طفیل محمد شہید کو 67 ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت

Now Reading:

صدر مملکت اور وزیراعظم کا میجر طفیل محمد شہید کو 67 ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت
صدر مملکت اور وزیراعظم کا میجر طفیل محمد شہید کو 67 ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت

صدر مملکت آصف علی زردای اور وزیراعظم شہباز شریف نے میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر کو ان کے  67 ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

صدرمملکت آصف علی زرداری

میجرطفیل محمد شہید کی قربانی قوم کےلیے مشعل راہ ہے

صدرمملکت آصف علی زرداری نے میجرطفیل محمد شہید نشان حیدر کو ان کے 67 ویں یوم شہادت پرخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ میجرطفیل محمد نے دشمن کےخلاف بہادری سےلڑتے ہوئے وطن پرجان قربان کی۔

صدرمملکت نے کہا کہ پوری قوم میجرطفیل محمد شہید کی قربانی اور بہادری کوسلام پیش کرتی ہے، پاکستان آج ان عظیم سپوتوں کی قربانیوں کی بدولت محفوظ ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: میجرطفیل محمد شہید کا 67 واں یوم شہادت آج،فیلڈ مارشل اورافواج پاکستان کاخراج عقیدت پیش

آصف علی زرداری کا  کہنا تھا کہ ہم اپنے ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نےملکی سلامتی کے لیےجانیں قربان کیں، میجرطفیل محمد شہیدکی قربانی قوم کےلیےمشعل راہ ہے۔

صدرمملکت نے مزید کہا کہ قوم اپنےشہداکی قربانیوں کوہمیشہ یادرکھےگی، پاکستان کواپنی افواج پرفخرہےجودشمن کا ہرمحاذ پر بہادری سے مقابلہ کررہی ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف

پوری قوم میجرطفیل محمدشہیدکی قربانی اوربہادری کوسلام پیش کرتی ہے

وزیراعظم شہباز شریف نے میجرطفیل محمد شہید نشان حیدر کو ان کے 67 ویں یوم شہادت پرخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ میجرطفیل محمد شہید نےدشمن کےخلاف لڑتے ہوئےمادروطن پرجان قربان کی، پوری قوم میجرطفیل محمد شہید کی قربانی اور بہادری کوسلام پیش کرتی ہے۔

Advertisement

وزیراعظم نے کہاکہ اپنےعظیم ہیروزکوسلام پیش کرتےہیں جنہوں نےملک کی سلامتی کےلیےجانیں قربان کیں، قوم اپنےشہداکی قربانیوں کوہمیشہ یادرکھےگی۔

شہبازشریف نے مزید کہا کہ پاکستان کواپنی افواج پر فخرہےجودشمن کا ہر محاذ پر بہادری سےمقابلہ کررہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر