پشاور: پاکستان کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال سنگین ہوگئی ہے۔ لوئر دیر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں ایک شخص کو ریسکیو اہلکار بہتے پانی سے بچاتے دکھائی دے رہے ہیں۔
خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلابی ریلے میں ایک شخص پھنس گیا۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پانی کا تیز بہاؤ اس شخص کو بہا لے جا رہا تھا تاہم ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے کامیابی سے بچالیا۔
ویڈیو شیئر کرنے والے صارف نے ریسکیو اہلکاروں کو ہیرو قرار دیتے ہوئے لکھا ’’لوئر دیر کے ریسکیو اہلکار اعزازات کے حقدار ہیں‘‘۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا؛ بارشوں اور سیلاب سے 157 افراد جاں بحق، صوبائی حکومت کا ہیلی کاپٹر تباہ، یومِ سوگ کا اعلان
محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے مطابق حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے نتیجے میں خیبرپختونخوا میں اب تک 157 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ درجنوں زخمی ہیں۔ کئی علاقوں میں مکانات اور انفراسٹرکچر کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
اس دوران ایک امدادی ہیلی کاپٹر بھی آپریشن کے دوران حادثے کا شکار ہوا جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت 5 اہلکار جان کی بازی ہار گئے۔ صوبائی حکومت اور امدادی ادارے متاثرہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
