
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس سے ملاقات کی۔ جس میں باہمی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
ملاقات میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
خاص طور پر نوجوانوں کے درمیان روابط بڑھانے اور کنیکٹیویٹی کے مسائل پر بات ہوئی۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پروفیسر محمد یونس کو وزیراعظم شہباز شریف کی نیک خواہشات پہنچائیں۔
ملاقات میں خطے کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال اور علاقائی تعاون کے مواقع پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔
دفترِ خارجہ نے مزید بتایا کہ اسحاق ڈار نے بنگلا دیشی حکومت کی شاندار میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔
قبل ازیں پاکستاناوربنگلہ دیشکے درمیان 6 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوگئے جن میں سفارتکاروں، حکومتی اہلکاروں کے لیے ویزا ختم کرنے کا معاہدہ شامل ہے۔
ڈھاکہ میں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اور بنگلہ دیش کے ایڈوائزر برائے خارجہ امور کی نگرانی میں اہم مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی جس میں 6 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔
پاک بنگلہ دیش فارن سروس اکیڈمیز کے درمیان مفاہفتی یادداشت پر دستخط کیے گئے، جبکہ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) اور بنگلہ دیش سنگباد سنگستھا کےدرمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بنگلہ دیش تعلقات میں بڑی پیشرفت
انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز اسلام آباد اور بنگلہ دیش انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل اینڈ اسٹریٹیجک اسٹڈیز کے درمیان بھی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔
اس کے علاوہ ٹریڈ جوائنٹ ورکنگ گروپ کا ثقافتی تبادلے کے پروگرام (2025–2028) کی مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کیے گئے۔
واضح رہے کہ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے گزشتہ روز نور خان ایئربیس سے ڈھاکا روانہ ہوئے تھے، یہ دورہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں ایک اہم سنگِ میل ہے، کیونکہ کسی پاکستانی وزیرِ خارجہ نے تقریباً 13 برس بعد بنگلہ دیش کا دورہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News