
شہرقائد میں سمندری ہوائیں معطل ہو نے کہ وجہ سے موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم کل سے بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 18اگست سے مون سون ہواؤں کا سلسلہ سندھ سمیت کراچی پر اثر انداز ہونا شروع ہوگا، جبکہ 18 تا 22 اگست کو شہرقائد میں بارشوں کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شہر قائد میں بارشوں کا آغاز کب سے ہوگا، محکمہ موسمیات نے بتادیا
کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ہے، ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی۔
شہرقائد میں آج زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا مکان ہے، شہر میں سمندری ہوائیں معطل ہیں، اور اس وقت شہر میں 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغربی ہوا چل رہی ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم تیز بارش کا امکان نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News