Advertisement
Advertisement
Advertisement

فیلڈ مارشل عاصم منیر، ٹرمپ کے ممکنہ اسٹریٹجک پارٹنر کے طور پر اُبھرتی شخصیت قرار

Now Reading:

فیلڈ مارشل عاصم منیر، ٹرمپ کے ممکنہ اسٹریٹجک پارٹنر کے طور پر اُبھرتی شخصیت قرار
فیلڈ مارشل عاصم منیر، ٹرمپ کے ممکنہ اسٹریٹجک پارٹنر کے طور پر اُبھرتی شخصیت قرار

فیلڈ مارشل عاصم منیر، ٹرمپ کے ممکنہ اسٹریٹجک پارٹنر کے طور پر اُبھرتی شخصیت قرار

امریکی جریدے واشنگٹن ٹائمز نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ممکنہ اسٹریٹجک پارٹنر کے طور پر اُبھرتی شخصیت قرار دے دیا ہے۔

امریکی جریدے واشنگٹن ٹائمز کے مطابق فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کو نئی سمت دینے اور جنوبی ایشیا کے سیاسی و سیکیورٹی منظرنامے کو ازسرِ نو ترتیب دینے میں ایک نہایت مؤثر اور بااثر شخصیت کے طور پر اُبھر رہے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کے درمیان بڑھتی کشیدگی نے پاکستان کے اعلیٰ عسکری سربراہ کے لیے نئے مواقع پیدا کیے۔

بھارت کے ساتھ حالیہ تنازع کے بعد جنرل عاصم منیر کو “فولادی اعصاب رکھنے والے رہنما” کے طور پر سراہا گیا جنہوں نے ایک علامتی کامیابی حاصل کرکے نہ صرف ملکی سطح پر بلکہ عالمی سطح پر بھی اپنا وقار بلند کیا۔

واشنگٹن ٹائمز کے مطابق جنرل عاصم منیر کی سفارتی حکمت عملی نے اُنہیں بین الاقوامی برادری میں غیر معمولی احترام دلایا ہے۔

Advertisement

رپورٹ میں کہا گیا کہ ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کی خواہاں ہے اور بائیڈن انتظامیہ کے نسبتاً مخالفانہ رویے سے ہٹ کر اسلام آباد کے ساتھ تعاون بڑھانے کے لیے پرعزم نظر آتی ہے، جنرل عاصم منیر نے امریکی سینٹرل کمانڈ اور پینٹاگون کے ساتھ عسکری روابط بحال کیے۔ اس اقدام کے نتیجے میں پاکستان کی جانب سے ایبی گیٹ بم دھماکے کے ماسٹر مائنڈ کی گرفتاری پر ٹرمپ نے کھلے عام پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کے وافر معدنی وسائل اور ابھرتی ہوئی کرپٹو کرنسی مارکیٹ کو اسٹریٹجک اہمیت دیتی ہے۔ ٹرمپ پاکستان کو دفاعی تعاون کے ساتھ ساتھ اقتصادی شراکت داری کے لیے بھی ایک اہم موقع کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

امریکی جریدے کے مطابق، اگر واشنگٹن نے سلامتی اور معیشت کے شعبوں میں اسلام آباد کے ساتھ تعلقات مزید گہرے کرنے کا فیصلہ کیا تو جنرل عاصم منیر جنوبی ایشیا میں ٹرمپ کے سب سے اہم اسٹریٹجک پارٹنر کے طور پر سامنے آ سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور بے نتیجہ اختتام پذیر
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق ڈٹ گئے، مستعفی نہ ہونے کا عندیہ
پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں 20 سال بعد بڑی پیشرفت
پنجاب حکومت آلودگی پر قابو پانے میں مکمل ناکام، لاہور کی فضا خطرناک حد تک آلودہ
بڑی سیاسی ہلچل، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا آزاد کشمیر حکومت کے خلاف عدم اعتماد لانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر