Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہر قائد میں تیز ہوا کے ساتھ موسلادھار بارش شروع

Now Reading:

شہر قائد میں تیز ہوا کے ساتھ موسلادھار بارش شروع
شہر قائد میں سمندری ہوائیں معطل، حبس کی کیفیت برقرار، شام میں ہلکی بارش کا امکان

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں گزشتہ شب تھمنے والا بارش کا سلسلہ ایک پھرشروع ہوگیا ہے۔

متعدد علاقوں میں موسلا دھار بارش، موسم خوشگوار مگر شہری پریشان، سڑکیں گیلی، ٹریفک سست روی کا شکار

کراچی میں موسم نے ایک بار پھر کروٹ لی، اور آسمان پر چھائے سیاہ بادلوں نے گرج چمک کے ساتھ بارش برسنا شروع ہو گئی ہے۔

 شہر کے مختلف علاقوں میں شروع ہونے والی بارش نے جہاں موسم خوشگوار بنا دیا ہے، وہیں ٹریفک اور شہری معمولات کو متاثر بھی کیا ہے۔

بارش کا آغاز کورنگی، ملیر، شاہ فیصل کالونی، گلشن حدید، اسٹیل ٹاؤن اور اطراف سے ہوا ہے، جو دیکھتے ہی دیکھتے نارتھ کراچی، سرجانی ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد، رزاق آباد، شاہ لطیف ٹاؤن، بھینس کالونی سمیت شہر کے بڑے حصے تک پھیل گئی۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: اگلے 24 گھنٹوں میں کراچی سمیت سندھ بھر میں شدید بارشوں کا امکان، شہری سیلاب کا خطرہ

اسکیم 33، گلستان جوہر، گلشن اقبال، احسن آباد، گڈاپ، کاٹھور اور ایم 9 موٹروے پر بھی تیز ہوا کے ساتھ بارش ہو رہی ہے، جس سے سڑکوں پر پھسلن اور ٹریفک کی روانی متاثر ہونے لگی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ آئندہ چند گھنٹوں تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ سفر کرتے وقت احتیاط برتیں اور غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔

دوسری جانب کئی نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونا شروع ہو گیا ہے، جبکہ متعدد علاقوں میں بجلی بند ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی کتنی کمی؟
27 ویں آئینی ترمیم پر حکومت کی مشاورت تیز، منظوری میں جلد بازی نہ کرنے کا فیصلہ
کراچی میں ای چالان کا نفاذ؛ 8 روز کے دوران خلاف ورزیوں پر 25 کروڑ جرمانہ
یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر