
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں آج صبح ہونے والی بارش کے اعداد و شمارجاری کر دیے گئے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں سب سے ذیادہ بارش سعدی ٹاؤن میں 36 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، اس کے علاہ گلشنِ معمار میں 33، ناظم آباد میں 26، سرجانی میں 12، مسروس بیس میں 11، کورنگی میں 5، یونیورسٹی روڈ میں 4 ، گلشنِ حدید، ڈی ایچ اے میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج وقفے وقفے سے بارش، جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم مرطوب، مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
شہر قائد میں آج ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے، جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہوا میں نمی کا تناسب 60 سے85 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شہر قائد میں بارشوں کا آغاز کب سے ہوگا، محکمہ موسمیات نے بتادیا
کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ گزشتہ روز ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مختلف سمتوں سے ہوائیں متوقع ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News