Advertisement
Advertisement
Advertisement

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ امریکہ؛ پاکستان کی سفارتی کامیابی، بھارت پھر بےنقاب

Now Reading:

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ امریکہ؛ پاکستان کی سفارتی کامیابی، بھارت پھر بےنقاب
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ امریکہ؛ پاکستان کی سفارتی کامیابی، بھارت پھر بےنقاب

فیلڈ مارشل آرمی چیف سید عاصم منیر کے دورہ امریکہ کے بعد پاکستان کے مؤقف کو عالمی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے، جس کے پیش نظر بھارت کا دہشتگردانہ چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کے ذریعے بھارت کا دہشتگردانہ چہرہ عالمی سطح پر بے نقاب ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے فتنہ الہندوستان (بی ایل اے) اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیمیں قرار دینا فیلڈمارشل کی کاوشوں کا مظہر ہے، بھارتی سپانسرڈ فتنہ الہندوستان کو عالمی دہشتگرد تنظیم قرار دینے سے بھارت کا اصل چہرہ عالمی سطح پر بے نقاب ہو چکا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ حالیہ امریکی فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی عالمی سطح پر توثیق ہے، بھارتی خفیہ ایجنسی را نے فتنہ الہندوستان کے ساتھ براہِ راست روابط قائم رکھے اور پاکستان کے خلاف دہشتگردانہ کارروائیوں کیلئے فتنہ الہندوستان کو مالی امداد فراہم کی۔

ذرائع کے مطابق بھارت نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو اپنے ملک میں علاج  کی سہولیات فراہم کیں، گودی میڈیا نے فتنہ الہندوستان کی دہشتگردانہ کارروائیوں کوجواز فراہم کرنے کی بھی بھرپور کوشش کی۔

سیکیورٹی ذرائع نے مزید کہا کہ مودی اور اجیت دوول نے بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے ساتھ اپنے روابط کابرملااعتراف کیا، تاہم کلبھوشن یادیو کی گرفتاری بھارتی ریاستی سرپرستی میں دہشتگردی کا واضح ثبوت ہے، بھارت کے دہشتگردانہ عزائم نہ صرف خطے بالکل عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر