
وفاقی حکومت مالی سال 2024-25 کے لیے ترقیاتی قرضوں اور ایڈوانسز پر مارک اپ ریٹ 17.74 مقرر کر دیا۔
وزارت خزانہ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق صوبائی حکومتوں کو کیش ڈویلپمنٹ لونز پر بھی 17.74 فیصد مارک اپ وصول ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کا تین مراحل میں 24 سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ بلدیاتی اداروں، مالیاتی و غیر مالیاتی اداروں اور کارپوریشنز کے قرضوں پر بھی شرح سود 17.74 فیصد طے کرلیا گیا ہے، جبکہ کمرشل محکموں میں وفاقی حکومت کی سرمایہ کاری پر بھی یہی شرح لاگو ہوگی۔
گاڑی اور ہاؤس بلڈنگ ایڈوانس پر بھی 17.74 فیصد سالانہ مارک اپ عائد ہوگا، واضح رہے کہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں شرح سود میں معمولی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد شرح سود 17.84 سے کم ہو کر 17.74 فیصد ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News