
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت شہریوں کی جان سے کھیلنے والے ڈمپر مافیا کو لگام دے۔
گورنر کامران ٹیسوری نے ڈمپر حادثے میں بہن بھائی کی موت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ڈمپر حادثے میں زخمی شہری کی جلدصحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ واقعے پر مشتعل شہری قانون ہاتھ میں لینے سے گریز کریں، سندھ حکومت حادثہ کا ذمہ دار ڈمپر ڈرائیور کو قرار واقعی سزا دلوائے۔
واضح رہے کہ کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں واقع لکی ون شاپنگ مال کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے بہن اور بھائی جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کے والد شدید زخمی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News