
سندھ کابینہ کی جانب سے کیے گئے فیصلے کے مطابق یونیورسٹیز کے بجائے ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ اب آئی بی اے سکھر لے گا، یہ پالیسی پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر دونوں کے لیے یکساں ہوگی۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت میڈیکل کالجز میں داخلے کو ریگولیٹ کرتا ہے، پبلک سیکٹر میں ایم بی بی ایس کی 2550 اور بی ڈی ایس کی 500 نشستیں ہی، جبکہ پرائیویٹ سیکٹر میں ایم بی بی ایس کی 1441 اور ڈینٹل کی 2025 نشستیں ہیں۔
اب یونیورسٹیز کے بجائے ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ آئی بی اے سکھر لے گا، گزشتہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں کچھ بے ضابطگیوں پر داخلہ پالیسی میں تبدیلی کی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ داخلہ پالیسی میں شفافیت اور میرٹ ہماری اولین ترجیح ہے، پیپلز پارٹی حکومت تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے بھر کوشاں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News