
ملک بھر میں آج 78 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے، رواں برس یوم آزادی کو معرکہ حق کی عظیم فتح سے منسوب کیا گیا ہے۔
ملک بھر میں دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی، اس کے علاوہ لاہور، کوئٹہ اور مظفر آباد میں بھی پاک فوج کے دستوں نے توپوں کی سلامی پیش کی۔
یومِ آزادی کے موقع پر ملک بھر کی مساجد میں پاکستان کی بقاء اور سلامتی کیلئے قرآن خوانی اور دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: 78 واں یوم آزادی اور جشن فتح معرکہ حق آج، زبردست جوش و خروش ، رنگ و نور اور قومی پرچموں کی بہار
ملک بھر کی مساجد میں دِن کا آغاز قرآن خوانی، ملک و قوم کی سلامتی، خوشحالی، ترقی اوردہشتگردی کے خاتمے کے لیے خصوصی دعاؤں سے ہوا۔
نمازِ فجر کے وقت ملک بھر میں امن و استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لئے دعائیں کی گئیں ۔
تحریک آزادی پاکستان کے شہداء کے لیے خصوصی طور پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا جن کے طفیل یہ حسین خطہ ارض بہ فضلِ خدا وندِ متعال ہمیں نصیب ہوا۔
اس موقع پر شہدائے تحریک پاکستان کو خراج عقیدت اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا، اس کے علاوہ وطن عزیز کی سالمیت کے لیے قیمتی جانوں کا نذرا نہ پیش کرنے والوں سے بھی اظہار یکجہتی کی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News