
اسلام آباد: چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی تین روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ چھٹے پاک-چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے۔
نور خان ایئربیس پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے معزز مہمان کا پُرتپاک استقبال کیا۔
اس موقع پر پاکستانی ثقافتی لباس میں ملبوس بچوں کے ایک گروپ نے مہمان وزیر خارجہ کو خوش آمدید کہا اور پھول پیش کیے۔
استقبالی تقریب میں وزارتِ خارجہ کے سینئر افسران اور پاکستان میں تعینات چینی سفارتخانے کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
یاد رہے کہ چینی وزیر خارجہ کا یہ دورہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر عمل میں آیا ہے، جس دوران اسلام آباد میں ہونے والے اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت دونوں وزرائے خارجہ کریں گے۔
ڈائیلاگ میں باہمی تعلقات کو وسعت دینے، سی پیک فیز 2، علاقائی سلامتی، دفاعی تعاون اور اقتصادی شراکت داری جیسے اہم امور پر گفتگو متوقع ہے، تاہم یہ ڈائیلاگ پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ اسٹریٹجک روابط کے تسلسل کی علامت ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News