Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک فوج میں جدید Z-10ME ہیلی کاپٹر شامل، فیلڈ مارشل کا آپریشنل تیاریوں پر اظہار اطمینان

Now Reading:

پاک فوج میں جدید Z-10ME ہیلی کاپٹر شامل، فیلڈ مارشل کا آپریشنل تیاریوں پر اظہار اطمینان
پاک فوج میں جدید Z-10ME ہیلی کاپٹر شامل، فیلڈ مارشل کا آپریشنل تیاریوں پر اظہار اطمینان

چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ملتان گریژن کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے  زیڈ 10 ایم ای اٹیک ہیلی کاپٹر کی شمولیت کی تقریب میں شرکت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ملتان گریژن کا دورہ کیا، جہاں کمانڈر نے ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل کو کور ہیڈ کوارٹر ملتان میں فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں اور جاری تربیتی سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی۔

  فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاک فوج کے اعلیٰ ترین تربیتی معیار اور آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کی قومی خودمختاری اور علاقائی سلامتی کے بھرپور تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی حمایت یافتہ پراکسیز کیخلاف فیصلہ کن کارروائی ناگزیرہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

Advertisement

بعد ازاں آرمی چیف نے اکیڈیمیا اور سول سوسائٹی کے افراد سے انٹرایکٹیو سیشن میں ملاقات کی، جس میں انہوں نے قومی یکجہتی، سول-ملٹری ہم آہنگی اور ہائبرڈ خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری قوم کی شراکت داری کی اہمیت پر زور دیا۔

آرمی چیف نے ملتان گیریژن میں پاک فوج کے لیے جدید Z-10ME اٹیک ہیلی کاپٹر کی شمولیت کی تقریب کی صدارت کی۔ یہ جدید ترین، ہر موسم میں دن و رات کام کرنے والا گن شپ پلیٹ فارم جدید ریڈار، الیکٹرانک وارفیئر سسٹمز اور ہدف شکن ہتھیاروں سے لیس ہے جو دشمن کے فضائی و زمینی اہداف کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ Z-10ME کی شمولیت کو پاک فوج کی جدید جنگی حکمت عملی اور ایوی ایشن اپ گریڈیشن میں ایک فیصلہ کن پیش رفت قرار دیا گیا ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینج میں Z-10ME ہیلی کاپٹرز کی جانب سے کیے گئے فائر پاور مظاہرے کا مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر پاک فوج کے مختلف یونٹس نے ”کمبائنڈ آرمز ٹیکٹکس“ کا شاندار مظاہرہ پیش کیا۔

فیلڈ مارشل نے جوانوں سے اپنے خطاب میں ان کی  پیشہ ورانہ مہارت اورجذبے کی تعریف کرتے ہوئے’’کمبائنڈ آرمز ٹیکٹکس‘‘ کے مظاہرے کو سراہا، اور کہا کہ پاک فوج بدلتے ہوئے جنگی ماحول میں بھی فیصلہ کن برتری برقرار رکھنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعظم
کے الیکٹرک کی نالائقی و عدم دلچسپی؛ کراچی میں فراہمی آب کے نظام کا بیڑا غرق
’’کشمیر کی آزادی ناگزیر، دنیا جانتی ہے بھارت میں مسلمانوں کیساتھ کیا ہورہا ہے‘‘
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر