Advertisement
Advertisement
Advertisement

فیلڈمارشل عاصم منیرکے دورے نے پاک امریکاتعلقات کونئی جہت بخشی،عالمی اداروں کی رپورٹ

Now Reading:

فیلڈمارشل عاصم منیرکے دورے نے پاک امریکاتعلقات کونئی جہت بخشی،عالمی اداروں کی رپورٹ
فیلڈمارشل عاصم منیرکے دورے نے پاک امریکاتعلقات کونئی جہت بخشی،عالمی اداروں کی رپورٹ

فیلڈمارشل عاصم منیرکے دورے نے پاک امریکاتعلقات کونئی جہت بخشی ہے۔ عالمی خبررساں اداروں نے حالیہ دورے کو کامیاب ترین دورہ قرار دیدیا۔

فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورے سے تعلقات میں غیرمعمولی پیش رفت سامنے آئی ہے۔

عاصم منیر نے جنرل مائیکل کوریلا کی ریٹائرمنٹ پر فلوریڈا میں منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں فیلڈ مارشل کاانتہائی گرمجوشی سے استقبال کیا گیا۔

فنانشل ٹائمز کے مطابق اس سے قبل فیلڈ مارشل کی امریکی صدرٹرمپ سے بھی ملاقات ہوئی۔ جنرل عاصم منیر کے دورہ امریکہ کے بعد پاک امریکا تعلقات میں غیر متوقع پیش رفت آئی۔

اخبارنے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکی صدر نے پاکستان کے تیل کے ذخائر کی ترقی کے لیے معاہدے کا وعدہ بھی کیا۔

Advertisement

فنانشل ٹائمز نے لکھا کہ پاکستان نے امریکا کو سرمایہ کاری کے نئے مواقع دیے۔ خاص طور پر توانائی، معدنیات اور کرپٹو میں بے پناہ مواقع موجود ہیں۔

ایشیاپیسیفک فاؤنڈیشن کے سینیئرفیلو مائیکل کوگل مین کے مطابق امریکا او پاکستان تعلقات میں حیران کن تبدیلی آئی ہے۔

مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ کے سینیئرفیلومارون وین بوم کے مطابق پاکستان ایک نایاب ملک ہے ۔ پاکستان چین، ایران، لیجی ممالک، روس کے کچھ حصے اوراب دوبارہ امریکاکیساتھ مضبوط تعلقات رکھتاہے۔

فنانشل ٹائمز کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کی وائٹ ہاؤس میں پذیرائی سے ناراض ہے۔مودی اور ٹرمپ کے درمیان کشیدگی بڑ ھ چکی ہے۔

دوسری جانب پاکستان نے جنگ بندی کے سہولت کار کے طور پر امریکی صدر کو پیش کیا۔

Advertisement

اخبار نے رپورٹ کیا کہ پاکستان نے ’ورلڈ لبرٹی فنانشل‘ کے ساتھ کرپٹو ٹوکنز کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔

کرپٹو اور بلاک چین کے وزیر بلال بن ثاقب نے واشنگٹن میں تجارتی بات چیت میں حصہ لیا۔

فنانشل ٹائمز نے لکھا کہ پاکستان نے داعش کے ایک اعلیٰ دہشتگرد کی گرفتاری میں اہم کردار ادا کیا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر