Advertisement
Advertisement
Advertisement

شاہ ریز نو مئی کیس میں پولیس کو پہلے ہی مطلوب تھا، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران

Now Reading:

شاہ ریز نو مئی کیس میں پولیس کو پہلے ہی مطلوب تھا، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران
شاہ ریز نو مئی کیس میں پولیس کو پہلے ہی مطلوب تھا، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے دوسرے بیٹے کو لاہور سے حراست میں لینے کے حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کا کہنا ہے کہ شاہ ریز نو مئی کیس میں  پولیس کو پہلے ہی مطلوب تھا۔

پروگرام بول رپورٹس ود بتول راجپوت میں گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے کہا کہ ہماری کیس ڈائیری میں شاہ ریز کا نام پہلے سے موجود تھا، جبکہ ان کو ٹریس کرنے کے لیے کام ہو رہا تھا۔ جتنے لوگوں کے نام ہیں اور وہ گرفتار نہیں ہوئے،  گرفتار ہونگے۔ گرفتاری روزنامچے میں درج کی گئی ہے، بالکل یہ گرفتاری ہمارے علم میں تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانتیں منظور

 پروگرام کی میزبان کے سوال پر کہ 27 ماہ قبل کیس میں ابھی گرفتاری کیوں عمل میں لائی گئی پہلے کیوں نہیں گرفتار کیا تو اور رات میں گرفتار کرنے کی وجہ کیا ہے تو اس پر فیصل کامران نے جواب میں کہا کہ قانون کے مطابق کوئی کسی بھی جرم میں پولیس کو مطلوب ہے تو اسے کسی بھی وقت گرفتار کیا جاسکتا ہے، شاہریز کا نام کیس ڈائری میں ابھی سے نہیں تھا اور یہ کیس بہت پہلے سے چل رہا ہے اس کیس میں بہت سارے لوگوں کے نام تھے جنہیں گرفتار نہیں کیا گیاتھا انہیں ٹریس کیا جارہا تھا جیسے ہی ان کی نشاندہی ہوئی انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

اس کیس میں جتنے بھی لوگ ہیں وہ سب بھی گرفتار ہوں گے اور اس گرفتاری کا انہیں مکمل علم تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیپلزپارٹی نے 27 ویں مجوزہ آئینی ترمیم کی کن شقوں پراتفاق نہیں کیا؟
27 ویں آئینی ترمیم ، وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ، پی پی کی تجاویز پر غور ہوگا
پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کا مالدیپ کی بندرگاہ کا دورہ
پاکستان اپنے اصولی موقف پر ڈٹ گیا ، استنبول مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر