Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اور ایران کے درمیان 13 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

Now Reading:

پاکستان اور ایران کے درمیان 13 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
پاکستان اور ایران کے درمیان 13 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

اسلام آباد: وزیراعظم ہاؤس میں پاکستان اور ایران کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے 13 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط اور دستاویزات کا تبادلہ کیا گیا۔

 اس اہم تقریب میں دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی وفود نے شرکت کی۔ یہ معاہدے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے سرکاری دورہ پاکستان کے دوران طے پائے، جنہیں پاکستان کی قیادت کی جانب سے گرم جوشی سے خوش آمدید کہا گیا۔

تقریب میں پاکستان اور ایران کے درمیان سائنس و ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں علیحدہ علیحدہ معاہدوں پر دستخط کیے گئے، جن کا مقصد سائنسی تحقیق، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، اور تکنیکی تبادلوں کو فروغ دینا ہے۔

سیاحت، ثقافت اور ورثے کے فروغ کے لیے بھی ایک جامع معاہدے پر دستخط ہوئے، جو دونوں ممالک کے تاریخی اور تہذیبی رشتوں کو مزید مستحکم کرے گا۔

دونوں ممالک نے ماحولیاتی تبدیلی، موسمیاتی اثرات اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا، جب کہ میری ٹائم سیفٹی اور فائر فائٹنگ میں مہارت کے تبادلے کے لیے بھی معاہدہ طے پایا۔

عدالتی معاونت اور اصلاحات سے متعلق ایم او یو کا تبادلہ بھی کیا گیا، جس کے تحت دونوں ممالک قانون و انصاف کے شعبے میں معلومات، تجربات اور اصلاحاتی اقدامات کا اشتراک کریں گے۔

Advertisement

اس کے علاوہ 2013 میں طے پانے والے ایئر سیفٹی معاہدے کے تحت ایک ذیلی ایم او یو پر بھی دستخط کیے گئے جبکہ مصنوعات کے معیارات (اسٹینڈرڈائزیشن) پر عملدرآمد کے لیے الگ مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی صدر اور وزیراعظم کے درمیان ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان اور ایران نے فری ٹریڈ ایگریمنٹ (FTA) کے مؤثر نفاذ کے لیے ایک مشترکہ اسٹیٹمنٹ کی تیاری پر بھی معاہدہ کیا، جو مستقبل میں آزادانہ تجارتی سرگرمیوں کے لیے راہ ہموار کرے گا۔

دریں اثناء، سیاحتی اور ثقافتی تعاون کے فروغ کے لیے بھی الگ معاہدے پر دستخط ہوئے، جس سے عوامی سطح پر رابطے بڑھانے میں مدد ملے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
بنوں میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام ، 20 کلو وزنی آئی ای ڈی نا کارہ بنا دی گئی
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
صدر زرداری کا شہبازشریف کو فون ، آزاد کشمیر میں حکومت بنانے پر اعتماد میں لیا
آزاد کشمیر میں حکومت سازی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اہم ملاقات متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر