Advertisement
Advertisement
Advertisement

سینیٹ میں انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2025 کثرت رائے سے منظور

Now Reading:

سینیٹ میں انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2025 کثرت رائے سے منظور
سینیٹ میں انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2025 کثرت رائے سے منظور

اسلام آباد: سینیٹ نے انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2025 کو کثرت رائے سے منظور کر لیا، تاہم اپوزیشن ارکان نے بل کی منظوری کی سخت مخالفت کرتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کردیا۔

اجلاس کی صدارت ڈپٹی چیئرمین سیدالناصر نے کی، جس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے بل پیش کیا۔

اپوزیشن ارکان نے اس بل کو آئین اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا۔

 سینیٹر کامران مرتضیٰ نے بل میں ترامیم کی تجویز دی اور اسے اسلامی نظریاتی کونسل کو بھیجنے کی درخواست کی، تاہم ان کی ترامیم مسترد کر دی گئیں۔

کامران مرتضیٰ نے کہا کہ بل کی مخالفت کا مطلب دہشتگردوں کی حمایت نہیں بلکہ یہ آرٹیکل 9 کی خلاف ورزی ہے۔

Advertisement

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بل کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ملک دہشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے اور نوجوانوں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ قانون میں پہلے بھی ترامیم کی گئی ہیں اور اس ترمیم کے تحت ملزم کو وکیل کا حق دیا جائے گا، کسی کو لاپتہ نہیں کیا جائے گا اور حفاظتی تحویل کا دورانیہ 90 روز تک محدود ہے۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ اگر وفاقی وزیر قانون کی بریفنگ میڈیا کو دی جاتی تو بہت سے سوالات ختم ہو جاتے۔

 انہوں نے اپوزیشن پر قانون سازی میں تعاون نہ کرنے پر تنقید کی اور کہا کہ دہشت گردی کی روک تھام کے لیے قانون سازی ضروری ہے۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف یہ بل لازمی منظور کرنا ہوگا کیونکہ ملک دہشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے اور انصاف آئین کے مطابق ہونا چاہیے۔

اجلاس میں پیٹرولیم ترمیمی بل بھی متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا، جسے وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے پیش کیا۔ پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے ارکان اس اجلاس سے واک آؤٹ کر گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر