Advertisement
Advertisement
Advertisement

سانحہ 9 مئی کے مزید دو مقدمات کا فیصلہ؛ شاہ محمود قریشی بری، متعدد رہنما پابند سلاسل

Now Reading:

سانحہ 9 مئی کے مزید دو مقدمات کا فیصلہ؛ شاہ محمود قریشی بری، متعدد رہنما پابند سلاسل
سانحہ 9 مئی کے مزید دو مقدمات کا فیصلہ؛ شاہ محمود قریشی بری، متعدد رہنما پابند سلاسل

لاہور: انسدادِ دہشت گردی عدالت نے سانحہ 9 مئی کے دو اہم مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو دونوں کیسز میں بری کردیا جب کہ دیگر رہنماؤں اور کارکنان کو قید کی سزائیں سنائی گئیں۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج نے کوٹ لکھپت جیل میں فیصلہ سناتے ہوئے سابق صوبائی وزراء میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ، ڈاکٹر یاسمین راشد اور سینیٹر اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی۔

عائشہ بھٹہ کو جناح ہاؤس کے قریب گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں 10 سال قید کی سزا دی گئی۔ اسی کیس میں عدالت نے عالیہ حمزہ ملک اور صنم جاوید کو 5، 5 سال قید کی سزا سنائی۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنمائوں کے خلاف 9 مئی کے ایک اور کیس کا فیصلہ محفوظ

تھانہ شادمان کو آگ لگانے کے مقدمے میں 12 ملزمان کو بری کرنے کا حکم دیا جن میں سہیل خان، اویس، رفیع الدین، فرید خان، سلمان احمد، عبدالقادر، فیضان، طیب، سلطان، شاہد بیگ، ماجد علی اور بخت روان شامل ہیں۔

کیس میں ایک ملزمہ فرخندہ سمیت 7 ملزمان مفرور ہیں جب کہ ایک ملزم غلام یوسف دورانِ ٹرائل وفات پاچکا ہے۔

واضح رہے کہ یہ مقدمات 9 مئی 2023 کو ہونے والے پرتشدد واقعات کے دوران جلاؤ گھیراؤ اور سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے کے الزامات پر درج کیے گئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر