Advertisement
Advertisement
Advertisement

گلگت بلتستان میں سیکڑوں جانیں بچانے والے چرواہوں کو 25، 25 لاکھ روپے کا انعام

Now Reading:

گلگت بلتستان میں سیکڑوں جانیں بچانے والے چرواہوں کو 25، 25 لاکھ روپے کا انعام
گلگت بلتستان میں سیکڑوں جانیں بچنے والے چرواہوں کو 25، 25 لاکھ روپے کا انعام

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گلگت بلتستان میں سیکڑوں جانیں بچانے والے چرواہوں کو 25، 25 لاکھ روپے کا انعام پیش کردیا۔

وزیراعظم شہباز شریف سے گلگت بلتستان کے علاقے غذر کے تین چرواہوں وصیت خان، انصار اور محمد خان نے ملاقات کی، جنہوں نے حالیہ گلوف (گلیشیائی جھیل پھٹنے) کے خطرے کی بروقت اطلاع دے کر سیکڑوں انسانی جانیں بچائیں تھیں۔

وزیراعظم نے تینوں چرواہوں کی جرات اور انسانیت کے لیے ان کے احسن اقدام کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ آپ گلگت بلتستان کے ہیروز ہیں، پوری پاکستانی قوم کو آپ پر فخر ہے۔

25  لاکھ روپے انعامی چیکس کی تقسیم

وزیراعظم نے وصیت خان، انصار اور محمد خان کو حکومتِ پاکستان کی جانب سے 25، 25 لاکھ روپے کے انعامی چیکس بھی پیش کیے اور کہا کہ انسانی خدمت کا یہ جذبہ ہمیشہ سنہری الفاظ میں یاد رکھا جائے گا۔

Advertisement

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ان کی بروقت اطلاع کے باعث علاقے کو خالی کروا لیا گیا جس سے کم از کم 300 شہریوں کی زندگیاں بچیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزارتِ موسمیاتی تبدیلی گلگت بلتستان میں پیشگی اطلاعات کے نظام کو بہتر بنانے پر تیزی سے کام کر رہی ہے تاکہ مستقبل میں کسی بھی سانحے سے بچا جاسکے۔

چرواہوں کا اظہارِ تشکر

وصیت خان، انصار اور محمد خان نے وزیراعظم کی جانب سے پذیرائی اور انعام پر شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل و کرم سے وہ انسانی جانیں بچانے میں کامیاب ہوئے جس پر وہ شکر گزار ہیں جب کہ ملاقات میں وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی شریک تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر