گلگت کے علاقے دنیور نالہ میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں مٹی کے تودے تلے 7 رضاکار دب کر جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب مقامی رضاکار سیلاب سے متاثرہ واٹر چینل کی بحالی کے کام میں مصروف تھے، تاہم کام کے دوران اچانک مٹی کا تودہ گرنے سے کئی افراد ملبے تلے دب گئے۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں: ہوشے ویلی میں لینڈ سلائیڈنگ، دو جرمن کوہ پیما خواتین متاثر، ریسکیو آپریشن جاری
ذرائع کے مطابق مقامی افراد اور ریسکیو ٹیموں کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ متعدد افراد کے ابھی تک ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
حادثے کے بعد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے علاقے کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ مقامی انتظامیہ نے اہلِ علاقہ سے اپیل کی ہے کہ امدادی کارروائیوں میں ریسکیو ٹیموں سے تعاون کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
