
بلاول بھٹو زرداری کراچی میں پی ایف یو جے کی تقریب سے خطاب کررہے ہٰیں/ فوٹو
5 دنوں کی جنگ میں بھارت کو6،صفر سے شکست ہوئی۔بلاول بھٹو زرداری نے مئی میں ہونے والی جنگ میں پاک فضائیہ کے تاریخی وار کو کرارا جواب قراردیدیا۔
یہ بات انہوں نے کراچی میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلٹس کے 75 سال مکمل ہونے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہی۔
بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ بھارت اور پاکستان کے درمیان میڈیا کی سطح پر عالمی مقابلہ جاری ہے۔
ان کاکہناتھاکہ بھارت کے خلاف 5دن جنگ جاری رہی،جس میں پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کو6،صفر سے ہرادیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف جنگ میں پاکستانی میڈیانے بہترین کردار ادا کیااوربھارتی میڈیا کے جھوٹ کوشکست دی۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کاہکہ ڈس انفارمیشن اور مس انفارمیشن ایک ہتھیار بن چکا۔
ان کا کہناتھاکہ انتہاپسند اس ہتھیار کو دہشت گردی اورنفرت پھیلانے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہاکہ بھارت نے بھی جنگ کے دوران اسی ہتھیار کو استعمال کیا ۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News