Advertisement
Advertisement
Advertisement

عظیم صوفی شاعر حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کے عرس مبارک کا آج سے شروع

Now Reading:

عظیم صوفی شاعر حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کے عرس مبارک کا آج سے شروع
شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کے 282ویں سالانہ عرس کی تقریبات دوسرے دن بھی جاری

مٹیاری: سندھ کے لازوال مفکر، عظیم صوفی شاعر اور بزرگ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کے 282ویں سالانہ تین روزہ عرس مبارک آج سے  شروع ہوگا۔

 حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کے تین روزہ عرس مبارک کا افتتاح کچھ دیر میں گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی درگاہ شریف پر چادر چڑھا کر کریں گے، جبکہ اس موقع پر 5 لاکھ سے زائد افراد کی آمد متوقع ہے۔

ایس ایس پی مٹیاری  کا کہنا ہے کہ زائرین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے 2688 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، جب کہ 100 لیڈی پولیس اہلکار بھی موجود ہوں گی، اس کے علاوہ 200 رینجرز کو بھی ہائی الرٹ رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: نیب کا مٹیاری موٹروے کرپشن کیس کی تحقیقات خود کرنے کا فیصلہ

عرس مبارک کی تمام سرگرمیوں کو چھ سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے، 37 مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے، جہاں 24 گھنٹے پولیس کی مانیٹرنگ ہوگی، مختلف جگہوں پر 5 واک تھرو گیٹ لگائے جائیں گے جبکہ ایک کنٹرول روم قائم کرکے تمام سرگرمیوں کی CCTV کیمروں سے سخت نگرانی کی جائے گی۔

Advertisement

درگاہ پر 150 سے زائد رضا کار موجود ہوں گے، جبکہ بھٹ شاہ ٹاؤن کمیٹی کی طرف سے 200 سے 250 افراد کو کام کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کے عرس کی تقریبات ہر سال ان کی روحانی و ادبی خدمات کے اعتراف میں منعقد کی جاتی ہیں۔ ان کی شاعری اور تعلیمات آج بھی سندھی ثقافت، زبان اور روحانی شناخت پر گہرا اثر رکھتی ہیں۔ عرس کے موقع پر ہر سال ہزاروں عقیدت مند بھٹ شاہ میں واقع ان کے مزار پر حاضری دیتے ہیں۔

حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ  کا عرس ہر سال اسلامی مہینے صفر کی 14 ویں تاریخ کو منایا جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
وادی تیراہ میں منشیات کی ترسیل اور منظم نیٹ ورک کے حوالے سے ہوشربا انکشافات
مذاکرات ناکام ہوئے تو واحد آپشن فوجی آپریشن ہوگا، وزیردفاع خواجہ آصف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر