Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان ایران کے جوہری پروگرام کی حمایت کرتا ہے، اس کے حق کیلئے ساتھ کھڑا ہے، وزیراعظم

Now Reading:

پاکستان ایران کے جوہری پروگرام کی حمایت کرتا ہے، اس کے حق کیلئے ساتھ کھڑا ہے، وزیراعظم
پاکستان ایران کے جوہری پروگرام کی حمایت کرتا ہے، اس کے حق کیلئے ساتھ کھڑا ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان پرامن مقاصد کیلئے ایران کے جوہری پروگرام کی حمایت کرتا ہے اور اس کے حق کیلئے اس کے ساتھ کھڑا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اتوار کے روز اسلام آباد میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی، تجارتی تعاون اور مسلم دنیا کو درپیش چیلنجز پر کھل کر اظہارخیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایران پاکستان کا برادر اور قریبی دوست ملک ہے اور صدر مسعود پزشکیان کا یہ پہلا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان تاریخی رشتے کو مزید تقویت دے گا۔

دوطرفہ تعاون، معاہدے اور تجارتی ہدف

وزیراعظم نے بتایا کہ ملاقات میں باہمی تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا اور کئی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے، جنہیں جلد باقاعدہ معاہدوں میں تبدیل کیا جائے گا۔

Advertisement

مزید پڑھیں: ایرانی صدر اور وزیراعظم کے درمیان ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

انکا کہنا تھا کہ دونوں ممالک نے سالانہ باہمی تجارت کو 10 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا ہے، پاکستان اور ایران نے سرحدی تجارت، مشترکہ اقتصادی زونز اور سیکیورٹی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔

علاقائی امن، فلسطین اور کشمیر کا ذکر

شہباز شریف نے ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس حملے کا کوئی جواز نہیں تھا، پاکستانی عوام نے ایرانی عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے غزہ میں اسرائیلی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بھی اجاگر کیا اور کہا کہ مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں پاکستان ہر بین الاقوامی فورم پر آواز بلند کرتا رہا ہے۔

وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وادی کشمیر بھی ظلم و ستم کی زد میں ہے اور پاکستان کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔

Advertisement

ایرانی صدر کا خطاب: اتحادِ امت اور دوطرفہ تعلقات پر زور

دوسری جانب صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اپنی گفتگو کا آغاز قرآن کریم کی آیت سے کرتے ہوئے امت مسلمہ کے اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔

 انہوں نے پاکستان کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایران، پاکستان کے ساتھ سیاسی، اقتصادی، ثقافتی اور عوامی سطح پر تعاون کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور ایران کے درمیان سالانہ تجارت 8 ارب ڈالر تک پہنچنے کا ہدف مقرر

Advertisement

ایرانی صدر نے علامہ اقبالؒ کی شاعری کو ایران کے لیے رہنمائی کا ذریعہ قرار دیا اور کہا کہ اقبال کی فکر امت مسلمہ کے اتحاد اور بیداری کی بنیاد ہے۔

علاقائی صورتحال پر ایرانی مؤقف

ایرانی صدر نے اسرائیلی جارحیت کو مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ غزہ، لبنان اور شام میں اسرائیلی حملے اس کے توسیع پسندانہ عزائم کا حصہ ہیں۔

 انہوں نے عالمی برادری، بالخصوص اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کے مظالم کا فوری نوٹس لیا جائے۔

Advertisement

صدر مسعود پزشکیان نے زور دیا کہ مسلم ممالک کو خطے میں پائیدار امن اور ترقی کے لیے متحد ہونا ہوگا اور ایران پاکستان کے ساتھ ہر شعبے میں قریبی تعاون جاری رکھے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
بنوں میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام ، 20 کلو وزنی آئی ای ڈی نا کارہ بنا دی گئی
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
صدر زرداری کا شہبازشریف کو فون ، آزاد کشمیر میں حکومت بنانے پر اعتماد میں لیا
آزاد کشمیر میں حکومت سازی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اہم ملاقات متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر