Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہیڈ قادرآباد کے حفاظتی بند کو دھماکے سے اڑانے کی ویڈیو بول نیوز نے حاصل کرلی

Now Reading:

ہیڈ قادرآباد کے حفاظتی بند کو دھماکے سے اڑانے کی ویڈیو بول نیوز نے حاصل کرلی
ہیڈ قادرآباد کے حفاظتی بند کو دھماکے سے اڑانے کی ویڈیو بول نیوز نے حاصل کرلی

گوجرانوالہ: ہیڈ قادرآباد کے قریب پانی کا دباؤ کم کرنے کے لیے حفاظتی بند کو دھماکے سے اڑا کر شگاف ڈال دیا گیا جس کی ویڈیو بول نیوز نے حاصل کرلی۔

دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافے کے باعث ضلعی انتظامیہ نے ہنگامی قدم اٹھاتے ہوئے ہیڈ قادرآباد کے قریب حفاظتی شگاف ڈال دیا۔ اس مقصد کے لیے ایک چھوٹا دھماکا کیا گیا تاکہ ممکنہ نقصان کو کم کیا جاسکے۔

انتظامیہ کے مطابق دریائے چناب پر جھنگ کے تریموں ہیڈ ورکس پر بھی پانی کی سطح تیزی سے بلند ہو رہی ہے، جہاں پانی کی آمد 63 ہزار 34 کیوسک جب کہ اخراج 51 ہزار 834 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ضلعی حکام کا کہنا ہے کہ اگر پانی کے بہاؤ میں اضافہ برقرار رہا تو ضلع بھر کے کم از کم 412 دیہات متاثر ہوسکتے ہیں۔ اسی خدشے کے پیشِ نظر نشیبی اور دریائی علاقوں کے رہائشیوں کو فوری طور پر مویشیوں سمیت محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی گئیں ہے۔

اس ضمن میں مساجد کے ذریعے اعلانات بھی جاری ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو بروقت آگاہ کیا جاسکے اور جانی نقصان سے بچا جاسکے۔

Advertisement

بھارت کی جانب سے دریاؤں میں پانی چھوڑے جانے اور پنجاب میں شدید بارشوں کے بعد دریائے چناب میں سیلابی صورت حال کا سامنا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے راوی میں 1988 کے بعد اتنی بڑی مقدار میں پانی آیا ہے جب کہ آئندہ دو سے تین دن میں دریائے راوی سے بڑا سیلابی ریلہ گزرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر