Advertisement
Advertisement
Advertisement

برسلز کے ایونٹ میں پی ٹی آئی کا کوئی ذکر ہوا نہ ہی معافی کا، ڈی جی آئی ایس پی آر

Now Reading:

برسلز کے ایونٹ میں پی ٹی آئی کا کوئی ذکر ہوا نہ ہی معافی کا، ڈی جی آئی ایس پی آر
برسلز کے ایونٹ میں پی ٹی آئی کا کوئی ذکر ہوا نہ ہی معافی کا، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ برسلز کے ایونٹ میں پی ٹی آئی کا کوئی ذکر ہوا نہ ہی معافی کا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے اسلام آباد میں طلبہ سے خطاب کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کی طرف سے کسی صحافی کو کوئی انٹرویو نہیں دیا گیا، سہیل وڑائچ کے جس کالم کی بات ہے وہ برسلز کا ایک ایونٹ تھا، جس میں تو سیکڑوں لوگوں نے تصویر بنوائیں۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانتیں منظور

جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ برسلز کے ایونٹ میں پی ٹی آئی کا کوئی ذکر ہوا نہ ہی معافی کا، یہ ایک صحافی کی ذاتی مفاد اور تشہیر حاصل کرنے کی کوشش ہے، سہیل وڑائچ کی یہ ایک نامناسب حرکت تھی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ جو شخص غیرقانونی حرکت کرے، اسے قانون کے کٹہرے میں آنا ہو گا۔

Advertisement

اس موقع پر سماء نے سوال کیا کہ جیو اور جنگ کے خلاف قانونی کاروائی ہوگی؟ جس کے جواب میں جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ ہم نے بہت واضح الفاظ میں کہا کہ اداروں کو سمجھداری کا مظاہرہ کرنا چاہیے، میڈیا کو سمجھنا چاہیے کہ یہ مناسب نہیں، افسوس کی بات ہے کہ سینئر صحافی نے بھی غیرذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا تھا کہ فوج ایک ذمہ دار ادارہ ہے، پاکستان خطے کی تقدیریں تبدیل کرنے والا ملک ہے، یہی وجہ ہے کہ پاکستان پر تواتر سے حملے ہوتے ہیں، نوجوانوں کو نظریاتی ریاست کی میراث سمجھنی چاہیے، نوجوانوں کو اپنی طاقت پہچاننی ہوگی، جس دن نوجوان طاقت پہچان گئے کسی خوارج یا پراکسی کا ڈر نہیں رہے گا۔

لیفٹننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ فتح مکہ کے وقت حضور پاک ﷺ نے فرمایا ’’حق آ گیا اور باطل مٹ گیا‘‘، یہ بھی فرمایا ’’بے شک باطل مٹنے کے لیے ہی ہے، نبی پاک ﷺ کو بہت مشکلات دیکھنے کے بعد فتح مکہ  نصیب ہوئی، حضور پاک ﷺ کی مشکلات نے ہمارے سفر کی نشاندہی کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کا دفاعی بجٹ 80 ارب روپے ہے، ہم ایٹمی طاقت بھی ہیں، ایران جیسا ملک بھی زیادہ رقم خرچ کرکے بھی ایٹمی قوت نہیں بن پایا۔

جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کے ذہن میں ڈالا گیا کہ ہم ناکام قوم ہیں، اسی وقت ہندوستان کو ’’شائننگ اسٹیٹ‘‘ اور ’’وشوا گرو‘‘ کے القابات دیے گئے، یہ پراپیگنڈا بچوں اور اگلی نسل کو مایوسی میں دھکیلنے کے لیے وار تھا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کا خیال تھا کہ اتنی محنت کے بعد وہ جب حملہ کریں گے تو پاکستانی فوج کو باآسانی ڈس کریڈٹ کردیں گے مگر الٹ ہو گیا پاکستان کے بھرپور جواب سے ان کی اپنی پراکسیز اور ملک ڈس کریڈٹ ہو گیا۔

Advertisement

جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ کسی سیانے نے انہیں کہا کہ بھارت کے پاس اربوں ڈالر کا اسلحہ ہے، باآسانی پاکستان کو شکست ہوگی، اسی سیانے نے کہا تھا کہ بھارت کو پاکستان پر حملہ کردینا چاہیے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کو اکھاڑ پھینکنے کے لیے غیرقانونی اسپیکٹرم کو ختم کرنے کا جو فیصلہ تمام سیاسی پارٹیوں ن 2012 میں کیا تھا، آج تک اُس پر مکمل عمل نہیں ہو سکا، جرائم میں ملوثغیر قانونی افغانوں کو نکالیں تو ہمارے ہی چند سیاسی و کریمنل کرداروں کو مسئلہ ہو جاتا ہے
نیشنل ایکشن پلان کے 12 نکات پر مکمل عمل بہت ضروری ہے۔

جنرل احمد شریف چوہدری نے مزید کہا کہ گورننس کی خامیوں کو فوج، پولیس، قانون نافذ کرنے والے ادارے روزانہ اپنے خون سے پورا کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر