Advertisement
Advertisement
Advertisement

18ویں ترمیم میں سقم دور کرنے کی کوشش؛ حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

Now Reading:

18ویں ترمیم میں سقم دور کرنے کی کوشش؛ حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا
18ویں ترمیم میں سقم دور کرنے کی کوشش؛ حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد: 18 ویں آئینی ترمیم میں سقم دور کرنے کے معاملے پر حکومت نے پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کرلیا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق مشاورت کا یہ عمل قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران جاری رہے گا، پہلے مرحلے میں پیپلز پارٹی سے مشاورت کی جائے گی اور پیپلزپارٹی کی رضامندی کی صورت میں دیگر جماعتوں سے بات چیت ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اتفاق رائے کی صورت میں حکومت آئین میں 27 ویں ترمیم لائے گی، قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے ساتھ دینے کی صورت میں حکومت دو تہائی اکثریت حاصل کرلے گی۔

حکومتی ذرائع نے بتایا کہ سینیٹ میں دو تہائی اکثریت کےلیے جے یو آئی ف کی حمایت درکار ہوگی، 18 ویں ترمیم میں بہت سے امور صوبوں کو گئے مگر ان پر مکمل عمل نہ ہوسکا، کئی وزارتوں کے آج تک قواعد و ضوابط طے نہیں ہوسکے۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق صوبوں کو مالی خودمختاری دینے کے معاملے پر بھی ترمیم تجویز کی جائے گی جبکہ بلدیاتی حکومتوں کے اختیارات این ایف سی ایوارڈ میں وفاق کا حصہ بڑھانے سے متعلق بھی ترامیم تجویز کی جائے گی۔

حکومتی ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی مجوزہ تجاویز پر غور کررہی ہے جب تک اتفاق رائے نہیں ہوگا مذاکراتی عمل کو خفیہ رکھا جائے گا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
بنوں میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام ، 20 کلو وزنی آئی ای ڈی نا کارہ بنا دی گئی
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
صدر زرداری کا شہبازشریف کو فون ، آزاد کشمیر میں حکومت بنانے پر اعتماد میں لیا
آزاد کشمیر میں حکومت سازی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اہم ملاقات متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر