Advertisement
Advertisement
Advertisement

ترقی خوشحالی اور پائیدار ترقی کیلئے پاک فوج بلوچستان کے عوام کے ساتھ ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

Now Reading:

ترقی خوشحالی اور پائیدار ترقی کیلئے پاک فوج بلوچستان کے عوام کے ساتھ ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
ترقی خوشحالی اور پائیدار ترقی کیلئے پاک فوج بلوچستان کے عوام کے ساتھ ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ ترقی خوشحالی اور پائیدار ترقی کے لیے پاک فوج بلوچستان کے عوام کے ساتھ ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے تربت کا دورہ کیا، تربت آمد پر کور کمانڈر بلوچستان نے  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا استقبال کیا۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل کے ساتھ وزیراعلیٰ بلوچستان، چیف سیکریٹری اور دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کے تربت دورے کے دوارن فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ترقیاتی منصوبوں، سول اور ملٹری اداروں کے درمیان مربوط روابط کے حوالے سے آگاہ کرنے کے ساتھ  سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے جامع بریفنگ دی گئی۔

Advertisement

دورے کے دوران آرمی چیف کو ترقیاتی منصوبوں اور جنوبی بلوچستان میں سماجی و معاشی صورتحال میں بہتری کے لیے اقدامات کے ساتھ فتنہ الہندوستان کے خلاف جاری کامیاب آپریشنز سے بھی آگاہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: واشنگٹن ٹائمز نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو جنوبی ایشیا میں بااثر شخصیت و مردِ آہن قرار دے دیا

 فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دورے کے دوران فوجی دستوں سے خطاب کرتے ہوئے جوانوں کے بلند حوصلے، آپریشنل تیاریوں، غیر متزلزل عزم کے ساتھ کٹھن حالات میں خطے میں امن اور استحکام کے لیے فوجی دستوں کے کردار کو سراہا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان اور سول انتظامیہ کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات میں آرمی چیف نے گڈ گورننس اور  انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے بلوچستان کے عوام کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سول ملٹری مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔

 آرمی چیف نے جنوبی بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے بھرپور اور  غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج بلوچستان کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور بے نتیجہ اختتام پذیر
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق ڈٹ گئے، مستعفی نہ ہونے کا عندیہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر