Advertisement
Advertisement
Advertisement

فنانس بل 2025-26: تاجروں کی گرفتاری سے متعلق شقوں پر عملدرآمد کا نیا طریقہ کار جاری

Now Reading:

فنانس بل 2025-26: تاجروں کی گرفتاری سے متعلق شقوں پر عملدرآمد کا نیا طریقہ کار جاری
فنانس بل 2025-26: تاجروں کی گرفتاری سے متعلق شقوں پر عملدرآمد کا نیا طریقہ کار جاری

اسلام آباد: فنانس بل 2025-26 میں شامل تاجروں کی گرفتاری سے متعلق متنازع شقوں پر کاروباری و تاجر برادری کے تحفظات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)  نے اہم ترمیمی اقدام اٹھا لیا ہے۔

 ایس ٹی جی او 2 آف 2025 کے تحت نیا طریقہ کار باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن کے ذریعے نافذ کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکس فراڈ کی تحقیقات سے قبل دو کاروباری نمائندوں سے مشاورت لازم ہوگی اور کمشنر تحقیقات کی منظوری سے قبل ممبر آئی آر سے اجازت لے گا۔

ان ہدایات کو سیلز ٹیکس ایکٹ کے سیکشن 37A کے تحت نافذ کیا گیا ہے، جس میں تاجروں کے تحفظات کے مطابق تبدیلی کی گئی ہے۔

Advertisement

ایف بی آر کے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مشاورت کے بغیر کسی تاجر کے خلاف تحقیقات کی اجازت نہیں ہوگی، تجارتی تنظیمیں اپنے دو دو نمائندے ایف بی آر کو نامزد کریں گی، نمائندے بڑے اور باقاعدہ ٹیکس دہندہ ہونے چاہیں۔

ایف بی آر کا مزید کہنا ہے کہ کسی ایک ریجن میں ایک ہی تنظیم کے دو نمائندے منتخب نہیں کیے جائیں گے، کاروباری نمائندوں کی فہرست ویب پورٹل پر نوٹیفائی کی جائے گی اور ہر ریجن کے لیے نمائندے ٹیکس ادائیگی و کمپلائنس کی بنیاد پر منتخب ہوں گے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر