Advertisement
Advertisement
Advertisement

گورنر ہاؤس کراچی میں جشنِ آزادی ’’معرکۂ حق‘‘ کی تقریبات کا آغاز، قوم کو اتحاد کا پیغام

Now Reading:

گورنر ہاؤس کراچی میں جشنِ آزادی ’’معرکۂ حق‘‘ کی تقریبات کا آغاز، قوم کو اتحاد کا پیغام
گورنر ہاؤس کراچی میں جشنِ آزادی ’’معرکۂ حق‘‘ کی تقریبات کا آغاز، قوم کو اتحاد کا پیغام

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی زیر صدارت گورنر ہاؤس کراچی میں جشنِ آزادی ’’معرکۂ حق‘‘ کی مناسبت سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم کیو ایم پاکستان کے اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب میں خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہماری فورسز نے معرکۂ حق میں کامیابی حاصل کی، آرمی اور نیوی نے بھارت کو اس کے وسائل کے باوجود دھول چٹائی۔ پوری قوم نے دشمن کو واضح پیغام دیا کہ ہم متحد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگست کے اس مہینے میں جشنِ آزادی منانے کا جذبہ کئی گنا بڑھ گیا ہے۔ گورنر ہاؤس میں یکم اگست سے 14 اگست تک روزانہ کی بنیاد پر تقاریب منعقد ہوں گی جن میں ریلیاں، مشاعرے اور معروف گلوکاروں کی پرفارمنس شامل ہوگی۔

عوام کے لیے دعوتِ عام

کامران ٹیسوری نے اعلان کیا کہ آج سے 14 اگست تک گورنر ہاؤس میں عوام کے لیے دعوتِ عام ہے، ہر پاکستانی شہری ان تقریبات میں شریک ہوسکتا ہے۔

Advertisement

سفارتکار، تاجر، اور قونصل جنرلز کی شرکت

تقریب میں سعودیہ کے قونصل جنرل، روسی قونصل جنرل اور دیگر سفارتی نمائندگان نے شرکت کی۔

گورنر سندھ نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا، خاص طور پر واشنگٹن میں قرضوں کے مسئلے پر بھی حمایت فراہم کی جب کہ چین، ترکی، انڈونیشیا، ایران اور یو اے ای جیسے ممالک نے بھی پاکستان کے مؤقف کی تائید کی۔

گورنر سندھ نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کو چین کی وہ ٹیکنالوجی ملی جس کی بدولت بھارتی رافیل طیارے گرائے گئے۔ ہم نے صرف پانچ طیارے نہیں گرائے بلکہ ہر محاذ پر کامیابی حاصل کی۔

گورنر سندھ کے مطابق علی ظفر کراچی اور حیدرآباد میں پرفارم کریں گے، عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان کو بھی مدعو کیا جا رہا ہے جن سے بات چیت جاری ہے۔

کامران ٹیسوری نے بتایا کہ یہ پروگرام بغیر کسی سرکاری اسپانسر کے ممکن نہیں تھا، ٹویوٹا، کراؤن بائیک، علی شیخانی اور دیگر شخصیات نے مالی تعاون فراہم کیا۔

Advertisement

بھارت کے لیے واضح پیغام

گورنر سندھ نے تقریب کے اختتام پر بھارت کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اگر حملہ کروگے تو منہ توڑ جواب ملے گا۔ آج بھی پوری قوم ایک پیج پر ہے، ہم متحد ہیں اور بھارت کو تقسیم کا خواب پورا نہیں کرنے دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر