Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں رواں ہفتے ساتویں مون سون اسپیل کی پیش گوئی

Now Reading:

پاکستان میں رواں ہفتے ساتویں مون سون اسپیل کی پیش گوئی
پاکستان میں رواں ہفتے ساتویں مون سون اسپیل کی پیش گوئی

لاہور: پی ڈی ایم اے نے رواں ہفتے پاکستان میں ساتویں مون سون اسپیل کی پیش گوئی کردی۔

پنجاب پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان میں 13 اگست سے ساتویں مرحلے کی مون سون بارشیں شروع ہوں گی جو پنجاب کے مختلف علاقوں اور دریائی بیسنز کو متاثر کریں گی۔

پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث دریائے ستلج، راوی، چناب اور جہلم میں پانی کی سطح بلند ہوسکتی ہے جس سے سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خطرہ ہے۔

محکمہ نے بتایا کہ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اور تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

Advertisement

پی ڈی ایم اے نے دریاؤں کے کنارے رہائش پذیر افراد کو احتیاطی تدابیر اپنانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں اور مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے۔

اس موقع پر شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ بارشوں کے دوران دریاؤں، نہروں، نالوں اور تالابوں میں نہانے یا تیرنے سے گریز کریں۔

Advertisement

ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ عوام اپنی اور اپنے خاندان کی حفاظت کو اولین ترجیح دیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں فوری طور پر پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دیوالی کے موقع پر صدر و وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
نیتن یاہو نے امن معاہدے کو روند ڈالا ، عالمی برادری فوری نوٹس لے ، علامہ طاہر اشرفی
افغانستان ، ایران اور روس کے ساتھ بارٹر ٹریڈ شرائط نرم ، وزارت تجارت کا نوٹیفکیشن جاری
قطر اور ترکیہ معاہدے کے ضامن ہیں ، افغانستان سے تجارت بحالی پراتفاق ہوگیا، خواجہ آصف
حیدرآباد جیسے سندھ کے بڑے شہر میں اعلی تعلیم کی سہولیات میسر نہیں ، مصطفیٰ کمال
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعدہی پختونخوا کابینہ تشکیل پائے گی، مزمل اسلم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر