Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت نے سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کو ممکنہ سیلاب سے آگاہ کردیا

Now Reading:

بھارت نے سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کو ممکنہ سیلاب سے آگاہ کردیا
بھارت نے سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کو ممکنہ سیلاب سے آگاہ کردیا

اسلام آباد: سرکاری ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدے کے تحت دریائے توی میں جموں کے مقام پر ممکنہ بڑے سیلاب کے خطرے کے پیش نظر پاکستان کو آگاہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے یہ رابطہ 24 اگست کو صبح 10 بجے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے ذریعے کیا گیا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بھارت نے پاکستانی حکام کو ممکنہ سیلابی صورتحال سے خبردار کیا، جو معاہدے کی شقوں کے مطابق معمول کا طریقہ کار ہے۔

یہ رابطہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب بھارت نے حالیہ مہینوں میں سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا اعلان بھی کیا تھا، تاہم اس اطلاع کو ماحولیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق پاک بھارت مئی میں ہونے والی کشیدگی کے بعد یہ پہلا اہم رابطہ ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان ماحولیاتی معلومات کے تبادلے کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

معاملے پر دفتر خارجہ کے ترجمان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم ان کا موقف فوری طور پر حاصل نہیں ہو سکا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر