Advertisement
Advertisement
Advertisement

واشنگٹن ٹائمز نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو جنوبی ایشیا میں بااثر شخصیت و مردِ آہن قرار دے دیا

Now Reading:

واشنگٹن ٹائمز نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو جنوبی ایشیا میں بااثر شخصیت و مردِ آہن قرار دے دیا
عالمی اداروں نے پاک امریکا تعلقات میں اچانک مثبت تبدیلی کا سہرا سید عاصم منیر کودیدیا

عالمی شہرت یافتہ امریکی جریدے واشنگٹن ٹائمز نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی عسکری قیادت کو سراہتے ہوئے انہیں “مردِ آہن” قرار دیا ہے اور جنوبی ایشیا میں ایک بااثر اسٹریٹجک پارٹنر کے طور پر ابھرتی ہوئی شخصیت قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر مضبوط اعصاب کے مالک، سخت فیصلے لینے کی صلاحیت رکھنے والے اور خودنمائی سے دور رہنے والے پیشہ ور سپہ سالار ہیں۔

جریدے کا کہنا ہے کہ ان کی قیادت میں پاکستان کی ملٹری ڈپلومیسی نے نیا رخ اختیار کیا ہے اور انہیں جنوبی ایشیا میں سلامتی کا اہم ترین ستون تصور کیا جا رہا ہے۔

واشنگٹن ٹائمز نے لکھا کہ بھارت سے کشیدہ تعلقات کے دوران ان کی عوامی مقبولیت میں نمایاں اضافہ ہوا اور ان کی شخصیت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے ایک “فطری شراکت دار” کی حیثیت رکھتی ہے۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور صدر ٹرمپ کے درمیان متوقع ملاقات خطے میں توازنِ طاقت کے تناظر میں خاص اہمیت رکھتی ہے۔

اخبار کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے لیے سرگرم ہے۔ صدر ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ جنگ کو روکنے میں مداخلت کی، جس پر پاکستان نے شکریہ ادا کیا جبکہ بھارت نے ثالثی سے انکار کر دیا۔

Advertisement

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ فیلڈ مارشل نے افغانستان اور ایران سے لاحق خطرات کے حوالے سے فوجی پالیسیوں میں کلیدی کردار ادا کیا اور دہشت گرد تنظیموں کے خلاف مؤثر کارروائی پر زور دیا۔

پاکستان کی انسداد دہشت گردی میں کوششوں کو سراہتے ہوئے واشنگٹن ٹائمز نے مزید لکھا کہ کابل ایئرپورٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کر کے امریکہ کے حوالے کرنا ایک اہم پیش رفت تھی، جس پر صدر ٹرمپ نے پاکستان کی تعریف کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر