Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسحاق ڈار کی بنگلہ دیش میں سیاسی جماعتوں کے وفود سے ملاقاتیں،دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال

Now Reading:

اسحاق ڈار کی بنگلہ دیش میں سیاسی جماعتوں کے وفود سے ملاقاتیں،دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال
اسحاق ڈار کی بنگلہ دیش میں سیاسی جماعتوں کے وفود سے ملاقاتیں،دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال

اسحاق ڈار کی بنگلہ دیش میں سیاسی جماعتوں کے وفود سے ملاقاتیں،دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے بنگلادیش کے مختلف سیاسی جماعتوں کے وفود سے پاکستانی ہائی کمیشن میں ملاقاتیں کیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس موقع پر نیشنل سٹیزن پارٹی (این سی پی) کے وفد نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی، جس کی قیادت پارٹی کے ممبر سیکریٹری اختر حسین کررہے تھے۔

اسی طرح جماعتِ اسلامی بنگلادیش کے وفد نے بھی عبداللہ محمد طاہر کی سربراہی میں اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔

بیان میں کہا گیا کہ ملاقاتوں میں پاک بنگلہ دیش تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور خطے کی تازہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے مشکل حالات میں جماعتِ اسلامی بنگلادیش کی ثابت قدمی کو سراہتے ہوئے اسے حوصلہ افزا قرار دیا۔

Advertisement

ترجمان کے مطابق بعدازاں بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کا وفد بھی ہائی کمیشن پہنچا، جہاں سیکریٹری جنرل مراز فخرالاسلام کی قیادت میں اسحاق ڈار سے ملاقات کی گئی۔

واضح رہے کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار 2 روزہ سرکاری دورے پر آج بنگلہ دیش پہنچے ہیں۔ یہ دورہ اس لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے کہ 13 برس بعد کسی پاکستانی وزیر خارجہ نے بنگلادیش کا دورہ کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر