Advertisement
Advertisement
Advertisement

یومِ استحصال؛ کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ رہیں گے، وفاقی وزراء کا عزم

Now Reading:

یومِ استحصال؛ کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ رہیں گے، وفاقی وزراء کا عزم
یومِ استحصال؛ کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ رہیں گے، وفاقی وزراء کا عزم

5 اگست 2019 کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرنے کے غیر قانونی اقدام کو چھ سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں یومِ استحصالِ کشمیر عقیدت و عزم کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

اس موقع پر ملک کی اعلیٰ قیادت نے کشمیری عوام سے یکجہتی کے اظہار کے لیے ویڈیو پیغامات جاری کیے اور عالمی برادری سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے اپنے ویڈیو پیغام میں 5 اگست کو کشمیر کی تاریخ کا “سیاہ ترین دن” قرار دیا اور کہا کہ بھارت نے اس روز مقبوضہ جموں و کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرکے کشمیری عوام سے ان کے بنیادی حقوق چھین لیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہر شہری اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑا ہے۔ ہم کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کرتے رہیں گے۔

عطا تارڑ نے بھارتی ریاستی ظلم، انسانی حقوق کی پامالیوں، اور آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کے اقدامات کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت عالمی سطح پر بے نقاب ہو چکی ہے۔

Advertisement

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ 5 اگست 2019 کو بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیریوں کے آئینی، جمہوری اور انسانی حقوق پر ڈاکا ڈالا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ مودی سرکار نے ظلم و تشدد، ماورائے عدالت قتل، میڈیا بلیک آؤٹ، اور مسلسل کرفیو کے ذریعے وادی کو انسانی حقوق کا قبرستان بنا دیا ہے۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ بی جے پی حکومت کی جانب سے لائے گئے ڈومیسائل قوانین کے تحت لاکھوں غیر مقامی ہندو باشندوں کو وادی میں بسا کر مقامی آبادی کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی مذموم کوشش کی جا رہی ہے۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے بھی یومِ استحصال کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ بھارت گزشتہ 78 برسوں سے کشمیری عوام کو حقِ خودارادیت سے محروم رکھا ہوا ہے۔ 5 اگست 2019 کے بعد ظلم، آبادیاتی تبدیلی، ذرائع ابلاغ پر پابندیاں اور سیاسی کارکنوں کی گرفتاریاں معمول بن چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کا حق دیا جائے، اور انسانی حقوق کی پامالیوں کا خاتمہ ہو۔ پاکستان ان کی حمایت ہر سطح پر جاری رکھے گا۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: یوم استحصال: پاک فوج کے سربراہان کا کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی

وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ بھارت نے 5 اگست 2019 کو جموں و کشمیر کی حیثیت کو غاصبانہ طور پر بدلنے کی کوشش کی، مگر کشمیری عوام کی جدوجہد کو دبایا نہیں جا سکتا۔

انکا کہنا تھا کہ یہ وہ حق ہے جو اقوام متحدہ نے کشمیریوں کو دیا ہے۔ بھارتی مظالم کے باوجود کشمیری عوام کی تحریک آزادی کو نئی توانائی مل رہی ہے۔

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر انجینیئر امیر مقام نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم کا مسئلہ کشمیر پر ایک مؤقف ہے، پاکستان بھارت کے یکطرفہ اقدامات کو مسترد کرتا ہے اور کشمیریوں کی جرات کو سلام پیش کرتا ہے، ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، جب تک انہیں ان کا حق نہیں مل جاتا۔

Advertisement

یومِ استحصالِ کشمیر پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی میں جاری اپنے پیغام میں کہا کہ5 اگست 2019 کا دن کشمیری عوام پر ظلم و ستم کی نئی داستان ہے۔ بھارت نے یکطرفہ اقدامات سے کشمیریوں کے حقوق پامال کیے لیکن ہم ہر عالمی فورم پر کشمیریوں کی آواز بنیں گے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت ہمیشہ جاری رکھے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر