Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم شہباز شریف پانچ روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ

Now Reading:

وزیراعظم شہباز شریف پانچ روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ
وزیرِاعظم شہباز شریف کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے

وزیراعظم محمد شہباز شریف صدر شی جن پنگ کی دعوت پر چین کے دورے کے لیے روانہ ہوگئے ہیں، جہاں وہ تیانجن میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم  (ایس سی او) کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورے کے دوران  صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی جیانگ سے ملاقات کریں گے، جس میں پاک۔چین تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی فوج، پاک چین دوستی کی مضبوط محافظ ہے، چین

مزید براں وزیراعظم ایس سی او سمٹ کی سائیڈ لائنز پر اہم عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

 وزیراعظم شہباز شریف بیجنگ میں صدر شی اور عالمی رہنماؤں کے ساتھ فوجی پریڈ میں شریک ہوں گے، جو دنیا کی فسطائیت کے خلاف دوسری عالمی جنگ کے 80 سال مکمل ہونے پر ہو رہی ہے۔

Advertisement

دورے کے دوران وزیراعظم معروف چینی کاروباری شخصیات اور کارپوریٹ ایگزیکٹوز سے ملاقاتیں کریں گے، جس میں پاک۔چین تجارتی، معاشی اور سرمایہ کاری تعلقات پر گفتگو ہوگی۔

 وزیراعظم بیجنگ میں پاک، چین بزنس ٹو بزنس انویسٹمنٹ کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔

واضح رہے کہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر