Advertisement
Advertisement
Advertisement

دہشتگردی کے تمام واقعات کے پیچھے بھارتی منفی سوچ اور وسائل کارفرما ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر

Now Reading:

دہشتگردی کے تمام واقعات کے پیچھے بھارتی منفی سوچ اور وسائل کارفرما ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر
دہشتگردی کے تمام واقعات کے پیچھے بھارتی منفی سوچ اوروسائل کارفرما ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی کے تمام واقعات کے پیچھے بھارتی منفی سوچ اوروسائل کارفرما ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر  لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ افواج پاکستان اس پراکسی جنگ کا قلع قمع کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔

یہ بات انہوں نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے وفد نے کاظم خان کی سربراہی میں ملاقات کی۔

سی پی این ای کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں منفی پروپیگنڈے کے ذریعے عوام میں مایوسی پھیلانے کی مذموم کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی

ان کاکہناتھاکہ بلوچستان کے محب وطن اور غیور عوام ان ملک دشمن عناصر اور ان کے بیرونی آقاؤں کی ریشہ دوانیوں سے بخوبی آگاہ ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ نوجوان اس ملک کا سرمایہ ہیں اور ان کی ملک کے بارے میں مثبت سوچ پاکستان کے روشن مستقبل کی دلیل ہے۔

Advertisement

ان کا کہناتھاکہ یڈیا نے پاکستان کو درپیش مسائل اور چیلیجز میں ہمیشہ ایک ذمہ دارانہ اور مثبت کردار ادا کیا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کاکہناتھاکہ معرکہ حق کے دوران پاکستانی میڈیا نے نہ صرف ذمہ دارانہ اور اعلیٰ صحافتی اقدار کا مظاہرہ کیا بلکہ انڈین میڈیا کے منفی پروپیگنڈے کا انتہائی مؤثر جواب دیا۔

سی پی این ای کے وفد نے معرکہ حق کے دوران شان دار کارکردگی پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا۔

وفد نے کہا کہ یہ فقید المثال فتح پاکستانی قوم، حکومت پاکستان اور عسکری اداروں کی باہمی اور مربوط حکمت عملی کا ثمر ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
اسپیشل پے اسکیل افسران کو بھی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کی تجویز پر غور
شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر