Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی آئی اے کا یوم آزادی پر کرایوں میں خصوصی رعایت کا اعلان

Now Reading:

پی آئی اے کا یوم آزادی پر کرایوں میں خصوصی رعایت کا اعلان
پی آئی اے کی انتظامی غفلت، 40 ارب روپے کے اثاثے غیر یقینی صورتحال کا شکار

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے یوم آزادی کی مناسبت سے کرایوں پر خصوصی 14 فیصد رعایت دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

پی آئی اے کی جانب سے یہ رعایت سعودی عرب، خلیجی ممالک، ملکی روٹس اور پاکستان کے شمالی علاقوں کے لیے سفر کرنے والے مسافروں پر لاگو ہوگی تاہم یہ صرف 14 اگست کو کیے جانے والے سفر کے لیے مؤثر ہوگی۔

علاوہ ازیں پی آئی اے نے ایک نیا براہِ راست فضائی روٹ متعارف کرایا ہے جو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کو سیالکوٹ سے جوڑے گا۔

ایئرلائن حکام کے مطابق ہر سال تقریباً دو لاکھ مسافر ریاض سے پاکستان کے مختلف شہروں کا سفر کرتے ہیں۔

یہ نئی سروس سفر میں سہولت اور پاکستان و سعودی عرب کے درمیان فضائی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لیے متعارف کرائی گئی ہے تاکہ مسافروں کو زیادہ براہِ راست سفر کے مواقع فراہم کیے جاسکیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر