
حکومتی قرضوں کے حوالے سے اقتصادی امور ڈویژن نے ماہانہ رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران 391 ارب روپے قرض لیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال 5 ہزار 777 ارب روپے قرض لیا جائے گا، جبکہ جولائی میں 198 ارب، اگست میں 192 روپے سے زائد قرض لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کا قرضہ جون 2025 تک 80 ٹریلین روپے ہوگیا
گزشتہ مالی سال اسی عرصے کے دوران 199 ارب روپے قرض لیا گیا تھا، جولائی سے اگست 2024 کی نسبت رواں مالی سال دوگنا قرضہ لیا گیا ہے، جبکہ باہمی اور کثیرالجہتی معاہدوں سے 6 ارب 40 کروڑ ڈالر قرض حاصل ہو گا۔
رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال صرف 40 کروڑ ڈالر مالیت کے بانڈز کے اجرا کا فیصلہ کیا گیا،جبکہ ابھی تک 16 کروڑ 83 لاکھ ڈالر کے نیا پاکستان سرٹیفیکیٹس جاری کیے گئے ہیں۔
اگست میں سعودی آئل فیسیلیٹی کے تحت 10 کروڑ ڈالر موصول ہوئے، جبکہ گزشتہ دو ماہ کے دوران 3 کروڑ 24 لاکھ ڈالر کی گرانٹس موصول ہوئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News