
لاہور: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک مشترکہ دفاعی معاہدے پر قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ہے۔
قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی جس کے متن میں کہا گیا کہ یہ ایوان اس معاہدے کو خوش آئند اور تاریخی قدم قرار دیتا ہے، یہ ایوان دونوں برادر ممالک کو اس معاہدے پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہے۔
قرارداد کے مطابق یہ ایوان اس بات پر فخر کا اظہار کرتا ہے کہ حرمین شریفین کے تحفظ کی ذمہ داری پاک فوج کے حصے میں آئی ہے، ایوان باور کراتا ہے کہ ہماری بہادر افواج یہ فریضہ ایمان، اخلاص اور جذبے کے ساتھ ادا کریں گی۔
قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا کہ یہ ایوان اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی اتحاد امت مسلمہ کے اتحاد کا ضامن ہوگا، ایوان قرار دیتا ہے کہ یہ دفاعی اشتراک علاقائی استحکام کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا، پاک فوج زندہ باد، پاک سعودی دوستی پائندہ باد۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News