
وزیرخزانہ کی زیرصدارت میٹنگ ہوئی جس میں وزارت خزانہ حکام نے آئی ایم ایف کی کرپشن اینڈ ڈائیگناسٹک اسسمنٹ رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق گورننس اور کرپشن کے خاتمے کے لیے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کا نظام موجود ہے، اس ضمن میں ایف بی آر میں ٹرانسفارمیشن اور پولیٹیکلی ایکسپوزڈ پرسن جیسے اقدامات کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کا ایف بی آر میں کرپشن ہونے کا انکشاف
آئی ایم ایف کی شرط پر سول سرونٹس کے اثاثوں کو ڈیکلئر کرنے کے لیے قانون سازی بھی ہو چکی ہے، جبکہ ایف بی آر نے بھی آئی ایم ایف اہداف کیمطابق ہی کمپلانئس کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ٹیکس نظام میں پیچیدگیوں کو دور کرنے کے لیے ٹرانسفارمیشن پلان پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے، جبکہ آئی ایم ایف رپورٹ پر آئندہ جائزہ مشن میں معاشی ٹیم بات کر سکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News