
سرکاری زمینوں پر شادی ہالز اسکینڈل میں بڑی پیش رفت، نیب نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) سے کراچی میں بغیر منظوری کام کرنے والے شادی ہالز کی فہرست مانگ لی۔
امینٹی پلاٹس پر غیر قانونی شادی ہالز کی تعمیر پر بھی انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے، بول نیوز کو لیٹر کی کاپی موصول ہوگئی ہے ، جس کے مطابق نیب نے ایس بی سی اے اور کے ایم سی کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔
ایس بی سی اے کو 17 ستمبر کو پیشی کی ہدایت تو کی گئی لیکن نوٹس 22 ستمبر کو تاخیر سے موصول ہوا۔
ایس بی سی اے کے ذرائع کے مطابق نیب کو مطلوبہ ریکارڈ جلد ان کے حوالے کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر کی تقرری ہائیکورٹ میں چیلنج
بول کی جانب سے مزید استفسار پر ایس بی سی اے کے ایک انتظامی افسر نے بتایا کہ نیب کو ریکارڈ حوالے کرنے کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں۔
ذرائع کے مطابق آنیوالے دنوں میں کراچی میں اربوں کی سرکاری زمینوں پر غیر قانونی شادی ہالز کا اسکینڈل بے نقاب ہونے کو ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News