
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان ہے۔ میدان جنگ کا کمانڈر وطن کی خاطر کی ایل او سی پر ڈٹا رہا،مگر گھرپر بزدل دشمن کے حملہ معصوم بیٹے کوکھو دیا۔
سلام ہے ایسے والدین پر جن کا اپنا معصوم بیٹا وطن پر قربان ہوگیا مگر دشمن کو واضح پیغام دیا کہ ہم ڈرنے والے نہیں۔
معصوم ارتضیٰ عباس شہید کی والدہ نے نم آنکھوں سے دشمن کو للکارتے ہوئے کہا ہم آئندہ بھی ڈٹے رہیں گے۔
یہ کہانی ہے حاجرہ ڈسترکٹ پونچ آزاد جموں کشمیر کے ایک گھر کی۔ جس پر دشمن نے 6 اور7 مئی کی درمیانی شب بمباری کی تھی۔
اس گھرکے نگہبان پاک فوج کے کمانڈنگ آفیسرلیفٹیننٹ کرنل ظہیرعباس اس وقت ایل او سی پر دشمن سے نبردآزما تھے۔
جنہوں نے گھر پر حملے کی اطلاع ملنے کے باوجود اپنے فرائض سے پیچھے ہٹنا گوارا نہ سمجھا۔
یہاں تک کہ دشمن کے گھر پر متواتر حملوں میں ان کا بیٹا ارتضیٰ عباس شہید ہوگیا ۔ اہلیہ نے بیٹے کی شہادت کی اطلاع بھی دی مگرلیفٹیننٹ کرنل ظہیر عباس سے اپنا مورچہ نہیں چھوڑا۔
سلام ہے ایسے بہادر والدین پر جنہوں نے اپنے بیٹے کی شہادت کے پہاڑ جیسے غم کو وطن کی دفاع پر فوقیت ہرگز نہ دی۔
بیٹے کی شہادت کا واقعہ سنانے ہوئے ارضیٰ شہید کی والدہ آبدیدہ تو ہوگئیں مگردشمن کو انتہائی جاندار انداز میں پیغام دیدیا۔
ان کی للکار واضح دلیل ہے جس ملک میں ان جیسی عظیم مائیں موجود ہیں اس پر کبھی بھی دشمن غالب نہیں آسکے گا۔
پوری قوم ایسے عظیم والدین کا قرض کبھی نہیں چکا سکتی ۔ شہید ارتضٰی عباس ،ان کے والد اور بھائی کے جذبات اور تاثرات جاننے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کیجئے!۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News