
پاکستان اورروسی افواج کے درمیان مشترکہ مشق دروزبہ ہشتم کا انعقاد کیاگیا ۔ شریک اہلکاروں نے اعلیٰ ترین پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔
مشق میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں شامل پہلوئوں، طریقہ کار اور تکنیکوں کو بہتر بنایا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور روس کی افواج کے درمیان 15 سے 27 ستمبر کے دوران انسداد دہشت گردی کے حوالے سے مشترکہ مشق دروزبہ ہشتم جا ری ہیں۔
اس سلسلے میں ایک تقریب میں وائس چیف آف جنرل سٹاف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
روس کے اعلیٰ فوجی حکام بھی تقریب کیں شریک ہوئے، دونوں ممالک کے فوجی اہلکاروں نے اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔
مشق کا مقصد انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں شامل پہلوئوں، طریقہ کار اور تکنیکوں کو بہتر بنانا تھا۔
جس میں ڈرون جنگ، شہری علاقوں میں لڑائی اور مشترکہ تربیت کے ذریعے دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلات کو تلف کرنا تھا۔
یہ مشقیں دوست ممالک کے درمیان تاریخی فوج تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہوں گی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News