
سندھ کا کیا حال ہے،اس پربات نہیں کرنا چاہتی، بلاول پی پی رہنمائوں کو سمجھائیں، مریم نواز نے پیپلزپارٹی کی حکومت کی کارکردگی پر سوال اٹھا دیے ۔
انہوں نے کہاکہ بلاول میرے چھوٹے بھائی ہیں ، بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام سے 10ہزار ملتا ہے، ہم جس کا گھر گرا اسے 10لاکھ دے رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب جنوبی پنجاب میں اپنا سیکریٹریٹ لگانے کا اعلان کردیا ہے۔یہ اعلان انہوں نے ڈیرہ غازی خان میں الیکٹرک بسوں کی افتتاعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
مریم نواز نے کہاکہ میں سینٹرل یا ساؤتھ نہیں پورے پنجاب کی وزیراعلیٰ ہوں۔ انہوں نے کہاکہ بار بار پنجاب کا نام لے کر لکیر کھینچنے کی بات کی جارہی ہے۔
ان کاکہناتھاکہ جو جنوبی پنجاب کی بات کرتے ہیں ان کو بھی اقتدار ملا، انہوں نے کچھ نہیں کیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف ڈیرہ غازی خان میں الیکٹرو بس پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہی ہیں https://t.co/iR61FMcLzH
— PMLN (@pmln_org) September 25, 2025
انہوں نے کہا کہ ’میرے 3 بچے جنید ، مہرالنسا اور ماہ نور ہیں۔ ان کاکہناتھاکہ سینٹرل پنجاب میرے لیے ماہ نور، نارتھ پنجاب میرے لیے مہرالنسا اور ساؤتھ پنجاب میرے لیے جنید ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو سینٹرل، ساؤتھ، نارتھ پنجاب کی بات کرتے ہیں وہ پاکستان کے عوام کے دوست نہیں ہیں۔
ان کاکہناتھاکہ ان کو اقتدار چاہیے، دوسرا آج کل ہر کوئی پنجاب پر انگلی اٹھا رہا ہے۔
مریم نواز نے کہاکہ میں پنجاب کے عوام کی ذمہ دار ہوں، پنجاب کی جانب اٹھنے والی انگلی توڑ دوں گی۔
ڈی جی خان آلو میں اج تواڈے کول آ کے بہوں خوش تھئی آں , تہاکوں ڈیکھ کے میڈا ہاں ٹھر گئے , یہ چادر جو میں نے اوڑھی ہے یہ ایک غریب خاتون نے میرے لیے اپنے ہاتھ سے بنا کے بھیجی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز#ElectroBusInDGKhan pic.twitter.com/V2xF4M0tAY
— PMLN (@pmln_org) September 25, 2025
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News